پاکستان میں پہلی مرتبہ سیلی کون ویلی کی طرز پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ویب ) پاکستان میں پہلی بار سیلی کون ویلی کی طرز پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب حکومت لاہور میں ٹیک پورہ کے نام سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی جس کے ذریعے پنجاب کے آئی ٹی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں، کاروباری شخصیات اور حکومتی معاملات کو بھی مربوط کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے ا سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کنسلٹنٹ ٹیکنالوجی زون بنانے سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا۔ پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 25 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں