پاکستان میں ہوئیں کورونا سے80اموات، دو روز سے کیسز میں مسلسل کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کورونا کیسز کے پھیلا و میں کمی کے با وجود ملک میں کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کرگئے دوسری جانب کورونا کے شکار کیسز میں کمی واقع ہورہی ہےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے روز 2 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47183 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1843 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 80 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20930 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 48 ہزار 685 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں