پاکستان میں 1سال کے وقفے سے پھر دوعیدیں،خیبرپختونخوامیں عیدالفطرمنائی گئی دیگر صوبوں میں کل عیدہو گی

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان میں ایک سال کے وقفے کے بعد پھر دو عیدیں منائی جا رہی ہیں صوبہخیبرپختونخوا میں میں آج سوموار کو عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ پا کستان کے دیگر صوبوں میں روزہ ہے۔ سرکاری طور پر اعلان کے بعد بھی خیبر پختونخوا کی  بیشترمساجد میں عید کے اجتماعات  ہوئے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالفطر کی نماز گورنر ہاوس کی مسجد میں ادا کی۔ صوبائی کابینہ اراکین وزراء نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔عید  کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیر اعلی نمازیوں میں گھل مل گئے، عید کی مبارکباد وصول کی۔

مرکزی عیدگاہ سمیت دیگر مدارس و مساجد میں نماز عید ادا کردی گئی،نماز عید کا بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ رستم میں  ہوا۔ نماز عید  ی ادائیگی  کے بعد صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کی 125 سے زائد سے شہادتیں موصول ہوئیں۔عید سیاست کی نظر کر دی گئی انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی شہادتوں کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت اتفاق و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔

ہزارہ ڈویژن میں کوئی شہادت نہیں ملی۔ قائم مقام گورنر مشتاق غنی کہتے ہیں مرکزی کمیٹی کے اعلان پر منگل کو ہی عید منائیں گے۔واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا  تھا۔

سعودی عرب، یو اے ای، لبنان، فلسطین میں بھی عید آج منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔ ملائیشیا، فلپائن، برونائی اور ہانگ کانگ میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا میں چاند نظر نہیں آیا، عید کل منائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں