پاکستان کاافغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کر کے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے اس میچ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں