پاکستان نے انگلینڈ ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیےٹیم کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نےانگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے فخرزمان اور حسن علی ٹیم میںاپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ فخر زمان کی جگہ شان مسعود کو شامل کیا گیا ہےچیف سلیکٹر محمد وسیم نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےقومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کیا۔اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثما قادر شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو رکھا گیا  جبکہ انگلینڈ کے خلاف سکواڈ کے لئے انجری کے شکار فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ابرار احمد اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے جو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وجہ سے ہم نے ان لڑکوں پر اعتماد کیا ہے جو ورلڈ کپ 2021 کے بعد سے سکواڈ کا حصہ رہے ہیں، ہم نے ان لڑکوں پر سرمایہ کاری کی ہے، اس لیے مناسب ہے کہ انہیں لڑکوں کو ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے جس کے لیے انہوں نے سخت محنت اور تیاری کی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاہین کے حوالے سے حوصلہ افزاء اطلاعات موصول ہورہی ہیں جب کہ وہ اگلے ماہ کے اوائل میں دوبارہ بولنگ شروع کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں