پاکستان نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد( نیوزٹویو) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔اور آئی ایم ایف پر وا ضح کر دیا ہے این ایف سی پر خلاف دستور کوئی تجویز منظور نہیں کی جائے گی، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہو سکتا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق این ایف سی کے اخراجات میں وفاق اور صوبے مل کر نئی حکمت عملی بنا سکتے ہیں، وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں میں بجلی کے نقصانات پر مشترکہ حکمت عملی کا امکان ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے، واضح رہے کہ این ایف سی پر ترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں