پاکستان نے طورخم سرحد بند کردی، تمام آمدورفت معطل، ٹرکوں اور کنٹینرز کی لا ئینیں

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان نےافغانستان کے حالات کے تناظر میں پاک افغان بارڈر کو مکمل بند کر دیا ہے طورخم سرحد کی دوسری جانب طالبان مو جود ہیں جبکہ پاک افغان  سرحد پرسکیورٹی ہائی الرٹ ہےدوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے طالبان کو مذاکرات کے ذریعے پرامن انتقال اقتدار کی پیش کش کر دی گئی ہے  جلال آباداورطورخم کے سرحدی کراسنگ پرطالبان کے قبضے کے بعد سے طورخم بارڈر پر پاکستان نے پہلے ہی 6 گیٹس بند کر دیئے تھے۔ طورخم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کیلئے بند کر دیا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی حکام ہائی الرٹ ہیں، گیٹ کے دوسری جانب طالبان موجود ہیں۔

دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابل میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں اور اسٹاف کوخراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹاف کڑے وقت میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اسٹاف کابل میں پھنسے تمام لوگوں کیلئے امید ہیں، خداحفظ وامان میں رکھے۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان وہاں م وجو د ہیں اور ایک ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے میڈیا کے پھنسے ہو ئے لو گوں کو پا کستان کے راستے نکلنے کے لیے ویزا کی پش کش کرتے ہو ئے اہیمبیسی کی میڈیا سیکشن کا واٹس ایپ نمبر شیئر کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں