پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور خیریت بھی دریافت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں لانگ مارچ، سیاسی صورتحال اور وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر پر بھی مشاورت ہوئی۔واضح  رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اتوار کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں