پاکستان چینی مارکیٹ کے لیے300ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا،وزیرخزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان رواں سال300 ملین ڈالرزکے پانڈا بانڈز جاری کرےگا۔ پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کئےجائیں گے۔حکومت تمام قرض وقت پر ادا کرے گی معروف نشریاتی ادارے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہو ئےوزیرخزانہ محمداورنگزیب نے بتایا کہ چین سرمایہ کار پانڈا بانڈز سے مستفید ہوں گے، ابتدائی طورپر250 سے300 ملین ڈالرکےبانڈزجاری کئے جائیں گے۔ بعدازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کا کیش بیلنس بہترہے، تمام قرض بروقت اداکرےگی۔ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت کی سمت درست ہے۔ ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پردباﺅ کا امکان نہیں ہے، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی، پاکستان کم از کم3 سال کے لئےآئی ایم ایف پروگرام لےگا۔ اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں