پاکستان کی عرب امارات کو 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنےکی درخواست

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان نےمتحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کاقرض رول اوور کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خزانہ کی معاملے پر اماراتی حکام سے بات چیت جاری ہے۔
ایک ارب ڈالر کے قرض پر سود کی شرح 3 فیصد اور دوسرے ارب پر ساڑھے 6 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں