پاکستان کا انتخابات کے دن افغانستان اورایران کے ساتھ سرحدی راہداریاں بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان نے عام انتخابات کے دن سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی راہداریاں تجارتی سامان کی نقل وحمل اور راہگیروں کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بدھ کوجاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے ایران اور افغا نستان کے ساتھ سرحدی رہداریاں کل کے روز بند رہیں گیں ۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ جمعے کو معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گیں ۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لیے سرحدیں بھی بند ہوں گی، 9 فروری 2024 کو معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
دوسری جانب کسٹم حکام نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ آج رات 12 سے کل رات 12 بجے تک بند رہے گی اور پولنگ کے دوران طورخم سرحد تجارت سمیت پیدل آمدورفت کیلئے بند رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں