پاکستان کا جدیدمیزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ،صدر،وزیراعظم،آرمی چیف کی قوم کو مبارکباد

 اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک اور میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور ملکی دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنا دیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا ہے کہ پاکستان نے فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل گائیڈڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کاحصہ ہےاور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید ہتھیاروں کا یہ نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فتح ون میزائل کے کامیاب تجربےپرقوم کو مبارکباد دی ہےاس تجربے کے بعد پا کستان کی مسلح افواج کوہتھیاروں کے اس نظام سے دشمن کے علاقے میں دور تک مار کرنے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں