پاکستان کودوبارہ پاوں پرکھڑا کرنےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے،نوازشریف

گجرانوالہ(نیوزٹویو) سابق وزیرامسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دوبارہ پاوں پر کھڑا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گےبجلی سستی کرینگے پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے وہ جج جس نے مجھے سزا دلوائی اور بطور وزیر اعظم میری چھٹی کرائی وہ استعفیٰ دے کر چلا گیا اور اگر میں رہتا اور میری چھٹی نہ کرائی جاتی تو ہر ایک کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور لوگ خوشحال ہوتے۔
نواز شریف نے گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں مہنگائی سب سے کم تھی، آٹا، بجلی، چینی،پیٹرول کی قیمتیں کم تھیں۔ملک میں لوڈشیڈنگ ہم نے ختم کی، غربت بھی کم ہورہی تھی، ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا، اور آئی ایم ایف نے کہا کہ اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو دوبارہ اسے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن یہ اس وقت اسلام آباد میں دھرنے دے رہے تھے۔اب تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی کہہ رہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں کرپشن کم ہوئی۔


نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں یوتھ ہمارے ساتھ ہے، یہ جو میرے سامنے بیٹھی ہے یہ اصل یوتھ ہے، وہ یوتھ نہیں، یہ اصل پاکستانی ہیں جو میرے سامنے ہیں۔ یہ وہ یوتھ ہے جو بڑوں کا ادب کرتے ہیں، اس یوتھ کے ساتھ میرا دل دھڑکتا ہے، جب تک آپ کو باعزت روزگار نہیں ملتا سکون سے نہیں بیٹھوں گا،
مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ اگر میں رہتا اور میری چھٹی نہ کرائی جاتی، یہ جج جو آج خود استعفیٰ دے کر جا رہے ہیں، آئندہ چیف جسٹس بننے والا جج استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، یہ وہ جج تھا جس نے مجھے سزا دلوائی، بطور وزیر اعظم میری چھٹی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ دور رہتا اور ہماری حکومت میں خلل نہ پڑتا تو یہاں مجمع میں ایک بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا، ہر ایک کے پاس باعزت روزگار ہوتا، لوگ خوشحال ہوتے۔ نوجوانوں کو کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، نوازشریف چین سے بیٹھنے والا نہیں ہے
نواز شریف نے کہا کہ میرا دور سستا ترین دور تھا، میرے دور میں سبزی 10 روپے کلو ملتی تھی، میرے دور میں 5 روپے کی روٹی ملتی تھی، آج روٹی 20 روپے کی ملتی ہے، میرے دور میں ڈالر 104 روپے کا تھا، آج ڈالر 290 روپے کا ہے میرے دور میں چھوٹی گاڑیاں 5 سے 10 لاکھ میں آتی تھیں، ہنڈا موٹرسائیکل 70ہزار روپے میں ملتی تھی، ٹریکٹر 8 لاکھ روپے کا تھا، آج 38 لاکھ روپے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا نہیں ہوجاتا، انشااللہ ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، بجلی سستی کریں گے اور موٹر وے بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں