پاکستان کی بھارتی حکومتی پارٹی کےعہدیدارکی نبی پاکﷺکی شان میں گستاخی کی سخت مذمت

اسلام آباد(نیوزٹویو)دفترخارجہ نے حکومتی بھارتیہ  جنتا پارٹی کے عہدیدار کی طرف سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ واقعہ مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے جنونی طور پر نفرت انگیز رویے اور اسلامو فوبیا کی تشویشناک صورتحال کو اجاگر کرتا ہےترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بدھ کواپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی رکن راجہ سنگھ کی طرف سے حضور ﷺ کے متعلق انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز ریمارکس کی سخت مذمت کرتا ہے، اس گھناؤنے واقعے پر بی جے پی کی قیادت کی خاموشی انتہا پسند ہندووٴں کیلئے حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ حقیقت یہ ہے بھارت غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ سے زیادہ کچھ نہیں، جہاں مسلمانوں کو بدنام کیا جاتا ہے، اور مذہبی عقائد کو اکثریتی تسلط کے تحت پامال کیا جاتا۔


عاصم افتخار نے زور دیا کہ حالیہ واقعہ مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے جنونی طور پر نفرت انگیز رویے اور اسلامو فوبیا کی تشویشناک صورتحال کو اجاگر کرتا ہے، یہ انتہائی قابل مذمت ہے راجہ سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ضمانت پر رہا کر دیا گیا-

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عہدیدار کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کی گئی علامتی اور غیر موثر تادیبی کارروائی بھارت اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے درد اور غم کو دور نہیں کرسکتی، ان انتہائی تضحیک آمیز ریمارکس سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، گزشتہ تین ماہ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ بی جے پی کے کسی سینئر لیڈر نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں