پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹاک ایکسچینج 60ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹاک ایکسچینج ینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد 60 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریبا کے ایس ای-100 انڈیکس 918.92 یا 1.54 فیصد اضافے کے بعد 60 ہزار 730 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 919 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں