پاکستان کے احسن رمضان نےورلڈ اسنو کر چیمپئن شپ جیت لی

دوحا(ویب ڈیسک) پاکستان کے احسن رمضان نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنو کر چیمپئن شپ جیت لی۔احسن رمضان ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔دوحا میں ہونے والے مقابلے میں 16سالہ احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو 5-6 سے شکست دی۔واضح رہے کہ پاکستان نے چوتھی مرتبہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل محمد آصف دو بار اور محمد یوسف ایک بار ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں