پاکستان ہاکی فیڈریشن کاکھلاڑیوں کو مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مرحلہ وار ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتے ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹیم آفیشلز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ اور کامن ویلتھ گیمز کے واجبات کی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کی جانا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں