پاک افغان سرحد ’باب دوستی‘ کھول دیا

چمن (نیوز ڈیسک) چمن میں پاک افغان سرحد ’باب دوستی‘ کھول دیا گيا جس کے بعد آمدو رفت اور تجارت بھی بحال ہوگئی۔ سرحد کھلنے کے بعد پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے ملک جانے لگے، دو طرفہ تجارت بھی بحال ہوگئی۔ پاکستانی ٹرکوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی۔ لیویز حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل اسپن بولدک میں طالبان نے باب دوستی کو بند کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں