پاک انگلینڈٹی ٹوئنٹی،انگلش ٹیم کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی(نیوزٹویو)انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جوز بٹلر کی جگہ معین علی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہی

آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔شان مسعود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97 ویں کھلاڑی ہوں گے۔ اس سے قبل وہ 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں