پاک انگلینڈ ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں ،پاکستان کوجیت کےلیے157رنزدرکار

ملتان (نیوزٹویو) ملتان میں جاری دوسرا پاک انگلینڈ  ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے پاکستان کو جیت کے لیے 157رنز جبکہ انگلینڈ کو6وکٹیں درکار ہیں تفصیلا ت کے مطابق ٹیسٹ کے تیسرے روزدوسری اننگز میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے ہیں۔ سعود شکیل 54، فہیم اشرف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ مہمان ٹیم انگلینڈ نے تیسرے روز 202 رنز پر دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ تھے۔ جس کے بعد انگلش بلے باز سکور بورڈ پر زیادہ رنز نہ جوڑ پائے اور انکی تمام ٹیم 275 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور ساتھ ہی پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف مل گیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کیلئے ٹاپ آرڈر کو تبدیل کیا گیا امام الحق کی ٹانگ میں تکلیف کے باعث عبد اللہ شفیق کے ساتھ اوپنگ کا آغاز محمد رضوان نے کیا۔ عبداللہ شفیق اور رضوان 66 رنز کی شراکت داری بنا پائے۔ محمد رضوان 30، عبداللہ شفیق 45، کپتان بابر اعظم صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد سعود شکیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 191 پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد لیفٹ ہینڈڈ بیٹر جیکس لیچ کی گیند پر جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ امام الحق 60 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کیلئے مزید 157 رنز جبکہ انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں