پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سریز،انگلش ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(نیوزٹویو)پا ک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے پا کستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے نسیم کی جگی حسنین کو لا یا گیا ہے ا نہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 160سے 170رنز کا ٹارگٹ قابل حصول ہوگا مڈل آرڈرز بیٹسمین کو اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے

یاد رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں