پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی جاسوسی کےلیے پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی (نیوزٹویو) پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستان کی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی اور بھارتی بحریہ کے ناپاک عزائم سمندر برد کردئیے پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پا ک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی جاسوسی کیلئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی آبدوز کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ہروقت چوکنا پاک بحری افواج نے بھارتی عزائم ناکام بنا دیئے۔

 آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ نے پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹ کے ذریعے دشمن کی آبدوز کا وقت سے پہلے سراغ لگا لیا، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ اور بھارت کی سازشی ذہنیت کا عکاس ہے۔ پاکستان شروع سے ہی پرامن بقائے باہمی کے نظریئے کا حامی ہے جبکہ بھارت چانکیہ سیاسی چالیں چلنے سے باز نہیں آتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں