پاک بحریہ کے ایئربیس پی این ایس صدیق پردہشتگردوں کاحملہ ناکام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک بحریہ کے ایئربیس پی این ایس صدیق پردہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیا گیا، پاک بحریہ کےجوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دہشتگردوں نےتربت سول ایئرپورٹ کی حدودسےدوسری جانب داخل ہونےکی کوشش کی،دہشت گردبھاری اسلحےاوربارودی موادسےلیس تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق 5دہشتگردوں نےبیس کےداخلی راستے پر دستی بموں سے حملہ کیا اورفائرنگ کی،پاک بحریہ کےجوانوں نےحملےکوناکام بناکرتمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کردیا۔
ترجمان کےمطابق بحریہ کےجوانوں نےبروقت کارروائی سےدہشتگردبیس میں داخل ہونے میں ناکام ہوئے،مزیددہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظربحریہ اورایف سی کا مشترکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے،بیس میں موجودپاک بحریہ کے تمام اہلکار اور اثاثہ جات مکمل محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں