پاک فوج مستقبل کےخطرات سے نمٹنے کے لیےتمام شعبوں میں جدت لا ئےگی،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید

اسلام آباد (نیوزٹویو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیےتیا رہے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انفنٹری سمیت ہر شعبہ میں جدت لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام شعبوں میں جدت لائے گی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا  اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے پنجاب رجمنل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضر سروس ، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور پیشہ وارانہ شعبہ جات میں اعلی ترین معیار رکھنے پر رجمنٹ کی تعریف بھی کی جبکہ آپریشنز میں بھی بے مثال کارکردگی پر رجمنٹ کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، افسروں اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں