پاک فوج نےتربیت،آپریشنزاورمقابلوں کےشعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (نیوزٹویو) پاکستان کی مسلح افواج سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نےتربیت،آپریشنزاورمقابلوں کےشعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا ہے۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیارکسی بھی جدید فوج کےمقابلےمیں بہترین ہےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کثیرالملکی سپیشل فورسزکی بروتھامیں مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا،جہاں انہیں جنرل آفیسرکمانڈنگ سپیشل سروسزگروپ کی جانب سےمشق سے متعلق بریفنگ دی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق دوہفتوں کی مشترکہ مشق میں پاکستان،قازقستان،قطر،ترکیہ اورازبکستان کی سپیشل فورسزشریک ہیں، اس مشق کامقصد دوست ممالک کےمابین فوجی تعلقات کومزیدفروغ دینا اورایک دوسرےکےتجربات سےمستفید ہوکردہشتگردی کیخلاف نبردآزماہونا ہے۔

آئی ایس پی آر سےجاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےجونیئر لیڈر شپ اکیڈمی،شنکیاری کا دورہ بھی کیا،جہاں انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈایویلیوایشن نےآرمی چیف کااستقبال کیا۔

اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،جونیئر لیڈرزروایتی اورغیر روایتی جنگ میں کامیابی سےکلیدی کرداراداکررہےہیں۔ پاک فوج نےتربیت،آپریشنزاورمقابلوں کےشعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیارکسی بھی جدید فوج کےمقابلےمیں بہترین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں