پاک فوج نے اپنا تین دن کا راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج ملک  بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی  بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔پاک  فوج نے  اپنا 3  دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی  فیصلہ کیا گیا ہے۔فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں، بستروں، کمبلوں، پانی کے ٹینکوں اور تَرپالوں کی اشد ضرورت ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے  راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات جیسے ڈائریا، آنکھ، کان اور جلد کی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن کی ادویات بھی چاہئیں۔پاک فوج اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ 137  سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں