پاک فوج نے کیبل کار میں پھنسے 8افراد میں سے 5بچوں کو بحفاظت نکال لیا

الائی (نیوزٹویو) پاک فوج نے بٹگرام کے علاقے آلائی میں ٹوٹی ہوئی چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 5بچوں کوکامیاب ریسکیوآپریشن کے ذریعےبحفاظت نکال لیا ہے جبکہ باقی تین افراد کوبھی نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اب آپریشن میں تمام افراد کو بحفاظت نکالنے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔

چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے کیے جانے والا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث منقطع کر دیا گیا ہے تاہم اب گراؤنڈ سے آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا رہا ہے جس سے ایک ایک کر کے سب کو ریسکیو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور اسکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسیاں ٹوٹ گئیں جس کے باعث لفٹ پھنس گئی، لفٹ میں استاد اور 7 بچے موجود تھے، لفٹ سیکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے

ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو کھانا، ادویات اور پانی پہنچادیا گیا۔اسپیشل فورسز کے سلنگ آپریشن کے دوران ایک اہلکار نے ہیلی کاپٹر سے متاثرین کو پانی، خوراک، دل کی دھڑکن نارمل کرنے کی ادویات پہنچائیں۔

یہ انتہائی رسکی آپریشن ہے، پاک آرمی کے ٹروپس مکمل جانفشانی سے اس میں حصہ لے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں