پاک فوج نےافغان سرحد پر دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی،فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان شہید

راولپنڈی (نیوزٹویو) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پا ک افغان سرحد پرپا ک فوج کے  اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو جوان وطن پر قربان ہو گئے پاک فوج کے ان جوانوں نے دہشت گردوں کے پا کستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی دہشتگرد پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھےآئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں نے پا ک افغان سرحد پر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش  کی بارڈر پار کرنے کی یہ کوشش 26 اور 27 فروری کی درمیانی رات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر رد عمل دیتے ہوئے دہشت گردوں کی پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید شامل ہیں۔ لانس نائیک اسد کا تعلق ضلع کرم اور سپاہی آصف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کئے جانے پر پر شدید احتجاج کیا گیا، اور عبوری افغان حکومت سے پاکستان مخالف سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں