پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچ،مری روڈفیض آبادتاڈبل روڈ مکمل بند،ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان جا ری

راولپنڈی (نیوزٹویو) ٹریفک پولیس نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے کرکٹ میچز کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ میچ 10ستمبر سے 21ستمبر تک ہوں گے دوسری جانب ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کوارٹر کے مطابق  کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 327اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے  فرائض سر انجام دیں ٹریفک پولیس کے مطابق  کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گااسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کوسکستھ روڈ چوک سے سید پور روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گااسلام آبادنائنتھ ایونیو سے آنے والی ٹریفک کوآئی جے پی روڈ کی طرف موڑا جائے گامیچ کے دوران اسٹیڈیم روڈ کونائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔سی ٹی او راولپنڈی را ئے مظہر اقبال  کے مطابق دوران میچ شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی ٹریفک وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ شہریوں کو متبادل راستوں کی رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔ٹریفک پولیس ٹریفک لاءانفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات کرنے کے لیے کوشاں ہےشہری راولپنڈی پولیس کے سوشل میڈیا گروپس اور ریڈیو اسٹیشن 88.6کے ذریعے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں دوران میچ شہری کسی قسم کی پریشان سی بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں