ایک دن میں تین 3لا کھ 83ہزارافرادکی ویکسینیشن کانیاریکارڈ،اسدعمرکاٹویٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پا کستان میں ایک دن میں پونےچارلا کھ سےزائدا فراد نے ویکسینیشن کروا کر نیا ریکارڈ قا ئم کیا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرکے مطابق ہفتہ کو ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، تین لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ کل ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ اب تک 70 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ’رجسٹر کرانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں