پا کستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 118اموات،3838نئے کیسز

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان میں کورونا وائرس کی تبا ہ کا ریاں  جاری ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 118 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہا ر گئےجبکہ 3ہزار 838نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 118 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ ایک دن میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو چکی ہے ۔ ملک میں مثبت کیسز کی تعداد 94 ہزار 573 تک جا پہنچی این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 636 ، پنجاب میں 3 لاکھ 93 ہزار 136، خیبرپختونخواہ میں 1 لاکھ 61 ہزار 853 اور بلوچستان میں 32 ہزار 230 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 99 ہزار 263، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 95 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا کیسز کی شرح 7 عشاریہ 36 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں