پا کستان پر مہنگائی کی حکمرانی برقرار،شرح20فیصد کے قریب پہنچ گئی،وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت کے مہنگائی پر کنٹرول اور کم کرنے کے تمام دعوےٰ ہوا ہو گئے ہیں ملک پرمہنگائی کی حکمرانی قائم اور دائم ہے  پا کستان میں مہنگائی کی شرح 20فیصد کے قریب پہنچ گئی ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد اضافہ سے مہنگائی کا پارہ 19.83فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایک ہفتے میں 23اشیئا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مطابق ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی ریکارڈ22 فیصد ہوگئی ،رواں ہفتے کے دوران 23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ٹماٹر،ایل پی جی،لکڑی مہنگی ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118روپے3 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 2345 سے بڑھ کر 2463ہوگئی ہے ۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے مہنگے ہوگئے، رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5روہے 3 پیسے کا اضافہ، رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3روپے47 پیسے کا اضافہ ،لکڑی کی فی من قیمت میں 3روپے 43پیسے کا اضافہ ہوا۔رواں ہفتے صرف 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، آلو 2 روپے 5پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز ،گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ چاول ،کوکنگ آئل سمیت 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں