پا کستان پہلےسیاست بعد میں،طویل جدوجہد کے بعد معشیت بہتری کی طرف گامزن ہے،وزیراطلاعات

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے اور سیاست بعد میں ہے طویل جدوجہد کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں ہمارے ایکسپوٹرز کو بڑی مشکلات تھیں کہ جب کوئی بھی آرڈر ملک سے باہر جاتا ہے تو وہ ڈالر کے حساب سے جاتا ہے لیکن اس میں اتنا اتار چڑھاؤ تھا کہ وہ باہر چیزیں باہر نہیں بھیج پارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے جس کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہوا، معیشت بہتر ہوئی، اسٹاک ایکسچینج کو آپ دیکھیں، جب جب سیاسی استحکام آتا ہے تو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو آتا ہے، یہ تمام چیزیں ملک کے لیے بہت اچھی ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بلوم برگ نے بتایا ہے کہ مہنگائی اگلے سال 15 فیصد تک آجائے گی، ان کا کہنا تھا کہ میں پی آئی اے کی نجکاری میں میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس طرح میڈیا نے نجکاری کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا ان تمام معاملات پر میں میڈیا کا مشکور ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست بعد میں ہے پاکستان پہلے ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ریونیو موصول ہو گا، ان تمام مثبت رجحانات کو آگے لے کر چلیں گے تو ترقی ہوگی، شرح نمو میں اضافہ ہوگا، ہمیں معیشت کو سیاست کی نظر نہیں کرنا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ کبھی ایسی خبریں آتی ہیں جن سے معیشت کا نقصان ہوتا ہے تو میڈیا نے ہم سے آکر بات کرنی ہے، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ایک بڑی اتحاد کا بتایا گیا مگر اس میں کون کون شامل ہیں یہ نہیں بتایا گیا، ڈاکٹر عاصم نے بشری بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، مجھے خوشی ہے، یہ ایک اچھی چیز ہے، غیر یقینی کی صورتحال سیاسی عدم استحکام پیدا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں