پا کستان کا دشمن کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد خالدبلتی عرف محمدخراسانی مارا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان کا دشمن معصوم عوام کا قاتل اورسکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغان صوبے ننگر ہار میں مارا گیا۔ ہلاک ہونے والا  خراسانی میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا اور  آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد افغانستان بھاگ گیا تھا ٹی ٹی پی نے شاہد اللہ شاہد کے بعدمحمد خراسانی کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان بنا یا تھا دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا دہشتگردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا، کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا اور وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا بھی اشارہ دیا تھا دوسری جانب گزشتہ ہفتے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، موجودہ افغان حکومت کی درخواست پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا آغاز کیا گیا لیکن کچھ چیزیں ناقابل قبول تھیں، تنظیم غیر ریاستی عنصر ہے جو پاکستان میں کوئی بڑا حملہ نہیں کر سکی۔ کالعدم ٹی ٹی پی میں اندورنی اختلافات بھی ہیں جبکہ افغان حکومت کو کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہےنہ ان کے ساتھ اب جنگ بندی کا کوئی معاہدہ ہےآپریشن جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں