پا کستان کی آئی ٹی برآمدات 2ارب ڈالر کا ہدف عبور کر گئیں،وزیرآئی ٹی امین الحق

 اسلام آباد ( نیوزٹویو) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے 2ارب 12کروڑ ڈالر کا ہدف عبور کر لیا وفاقی وزیر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) امین ا لحق نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے 30جون 2021 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2 ارب, 12 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات 1 ارب 44 کروڑ ڈالرز تھیں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 47 اعشاریہ چار تین فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے  وفاقی وزیرآئی ٹی نے کہا کہ انشاء اللہ 2023 تک آئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرلیں گے آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافے پر سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی کمپنیاں مبادکباد کی مستحق ہیںاس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آئی ٹی سیکٹر بنیادی حیثیت کا حامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں