پا کستان کی تشویش جائزہےدورکریں گے،پاکستان افغانوں کے لیے سرحدوں کے دروازے کھلے رکھے، ذبیح اللہ مجاہد

کابل ( نیوزٹویو) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام تحفظات دور کرینگے اورپا کستان کے تشویش والے معاملا ت کو حل کریں گے ہماری سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی افغان میڈیا کے مطابق کابل میں طالبان ترجمان نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وفد افغانستان میں امن و امان سے متعلق بات چیت کے لیے آیا تھا، وفد نے سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات کی، پاکستان سے درخواست ہے وہ افغانوں کے لیے سرحدوں کے دروازے کھلے رکھے جبکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کو جوڑنے کیلئے بہت اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ناطے مختلف معاملات پر پاکستان کی تشویش جائز ہے تاہم جن معاملات پر پاکستان کو تشویش ہے انہیں حل کریں گے جب کہ ہماری سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان سی پیک منصوبے میں شمولیت کا خواہاں ہے، نئی حکومت کی تشکیل میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا، کاسا گیس پائپ لائن منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا سے اپیل کی کہ افغانستان کی تعمیروترقی میں مالی معاونت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں