پا ک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

راولپنڈی (نیوزٹویو)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرانتہا ئی اہم تبادلے کیے گئے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کوکورکمانڈرپشاورتعینات کردیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر کوکورکمانڈرگوجرانوالہ اورلیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکو کوارٹرماسٹرجنرل تعینات کیا گیا ہے وا ضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق چکوال سے ہے اوروہ فوج میں پاس آوٹ ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ اس سے قبل وہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف سٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلیجنس (سی آئی) سیکشن بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں