پا ک فوج نے بھی نواز شریف سے متعلق قیاس آرائیوں کو رد کردیا،افواہوں کا رواج بن چکاہے،فوادچوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ افواہوں کا رواج بن گیا ہے، ترجمان پاک فوج نے بھی نواز شریف سے متعلق قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی سیاستدان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر سیاست نہیں کر سکتا تو اس نے افواہوں کا سہارا ہی لینا ہے۔ نواز شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئ گنا اوپر چلے گئے ہیں، سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اس سال سو بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا۔

ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ فہرست دیکھیں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا میں 18فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش مارکیٹ رہی، ان کمپنیوں نے2020 میں 272ارب اپنے شیئرز ہولڈرز کو دیا اور 2021 میں یہ منافع 498 ارب روپیہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں