پا ک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،6جوان شہید ،3دہشت گردجہنم واصل

راولپنڈی (نیوزٹویو) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پاک فوج کے 6جوان دہشت گردوں سے لڑتے ہو ئےاپنے وطن کی مٹی پر قربان ہو گئے جبکہ کارروائی میں تین دہشتگرد وں کو جہنم واصل ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تین دہشتگردوں نے فوجی کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ بیان کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل، ٹنڈو الہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام آل، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی، سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد نے وطن کی خاطر جان کی قربانی دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں