پا ک چین دوستی کے 70سال مکمل ،دونوں ممالک کی دوستی خطے میں امن کی ضمانت، پا ک چین ا علیٰ قیادت

پا ک چین دوستی کو 70سال پورے ہو گئےاس موقع پر دونوں طرف کی قیا دت نے اس عزم کا ا ظہا ر کیا ہے کہ خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے اوراس دوستی کواورمضبوط بناکر تعاون کومزید فروغ دیں گےپاک-چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے صدوراور وزرا عظم کے مابین مبارکبادی خطوط کا تبادلہ ہوا ہے دونوں صدورنے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال مکمل ہونے پر عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی ہے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے لکھا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے۔ مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں ۔ چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی فراہمی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔

چینی صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی اور اعتماد چٹان کی طرف مضبوط ہےشی جن پنگ نے لکھا کہ پاک چین دوستی دونوں اقوام کا سب سے اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری سے شاندار نتائج ملے پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور خطے میں خوشحالی آئی دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین بھی مبارکبا دی خطوط کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے چین نے پاکستان کی بے مثال مدد کی۔ ہماری حکومت سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان، چین دوستی پہاڑوں اور پانیوں سے پیوستہ ہے چینی وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی باہمی اعتماد اور معاشی تعاون پر مبنی ہے۔ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں