پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا، ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور کیسز کی منظوری بھی تعطل میں چلی گئی۔

نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کے لیے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں