پرامن افغانستان کے لیےکوششوں کو یک جا کرنے کی ضرورت،امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے خواہاں ہیں،آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی(نیوزٹویو) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہےکہ  پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی ،باہمی تعلق اور طویل مدتی تعاون کا خواہاں ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سمیت چین  اور روس کے افغانستان سے متعلق نمائندوں سےالگ الگ ملاقاتوں میں کیا ۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سے ملاقات میں باہمی تعاون اور افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈرمینجمنٹ کے امور بھی زیرغور آئے آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ تھامس ویسٹ نے سرحد پر انتظامات، علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی نمائندہ نے پاکستان کے ساتھ تعلق و تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سپہ سالار نے افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے دنیا پر تعاون و مدد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے تعاون کرے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری  اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین  اور روس کے افغانستان سے متعلق نمائندوں نے الگ  الگ  ملاقاتیں  کیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیاچین اور روس کے نمائندوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں