پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک،ایف آئی اےکو تحقیقات کی اجازت

اسلام آباد(نیوزٹویو)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اجازت ملتے ہی لیک آڈیو کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے مبینہ آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے مبینہ آڈیو کو فارنزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آڈیو کی فارنزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی، آڈیو اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں