پری مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ تک پھیل گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پری مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ تک پھیل گیا، سکھر،جیکب آباد، میرپورخاص، بدین، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملیر سمیت کراچی کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملکہ کوہسار مری، مالاکنڈ شہر، گجرات اور بیلہ میں بھی بادل برسے، صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں