پشاورخودکش حملےپردل غمزدہ ہے،برطانوی ہائی کمشنر

کراچی(نیوزٹویو) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پشاور خودکش حملے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پشاور حملے پر دل غمزدہ ہے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے یہ بات شہر قائد میں منعقدہ ادبی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات اہم ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دعا گوہوں کہ یہاں تیزی سے تعمیروترقی ہو۔ مضبوط پاکستان کے لیے خواتین کی تعلیم ناگزیرہے پاکستان اور برطانیہ کے مستحکم تعلقات کے لیے پرعزم ہیں۔ برطانیہ، پاکستان کی ترقی کے لیے پر امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی برطانیہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں