پشاور،مردان سے چا ند نظر آنے کی 11شہادتیں مو صول،پنجاب،بلوچستان،اسلام آباد اور سندھ میں نظر نہ آنے کا اعلان

لا ہور/کراچی /پشاور(نیوزٹویو) پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی 11شہادتیں موصول ہوئی ہیں جبکہ لا ہور،اسلام آباد،کوئٹہ اورکراچی کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں  کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لا ہور سمیت پو رے پنجاب اورکراچی سمیت سندھ ،بلوچستان اور اسلام آبادمیں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اتوار کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور،کوئٹہ ،لاہور ،اسلام آباداور کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ پشاور میں قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔زونل رویت ہلال کمیٹی کو پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے 3 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔قاری عبدالرؤف مدنی اور اُن کی ٹیم اجلاس میں شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچ رہی ہے، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ادھر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت شوال کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران اور محکمہ موسمیات کے افسران بھی چاند دیکھنے کے لئے موجود ہیں۔  دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 بجکر 44منٹ سے لے کر 7 بجکر 20 منٹ تک چاند کا دورانیہ ہے، چاند کی عمر 17 گھنٹے ہے، 20 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ عید الفطر 3 مئی کو ہو گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز سوموار کو ہو گی۔ متحدہ عرب امارات، اومان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں