پشاور خود کش دھماکہ، ملوث ملزمان کی شناخت ہو گئی، وفاقی وزیرِ داخلہ کا دعویٰ

اسلام آباد(ویب نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور خود کش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔سیاسی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ریکوزیشن موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پہلے بھی شکست ہوئی تھی، اب بھی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں