پشاور دھماکہ، خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضاء ملے ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

اسلام آباد(نیوزٹویو)آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضاء ملے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے آئی جی معظم جاہ انصاری نے پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہوئے خود کش دھماکے کے حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران یہ بات بتائی۔

ان کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹنگ و فارنزک کے لیے بھیجوا دیے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے دھماکے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔

آئی جی خیبر پختون خوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز ہونے چاہئیں، دہشت گردوں کا کنٹرول کسی علاقے پر اس طرح نہیں ہے جس طرح 10، 12 سال پہلے تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہاں سے کوئی دہشت گرد بھاگ کر افغانستان میں پناہ لے تو معاہدے کے مطابق افغان حکومت کو اسے ہمارے حوالے کرنا چاہیے۔

خیبر پختون خوا کے آئی جی معظم جاہ انصاری نے یہ بھی کہا ہے کہ بڑے آپریشن کے لیے پوری آبادی کے انخلاء کی بات ہو گی تو ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں