پشاور سے کراچی جانے والی رحمان باباایکسپریس کے پاورپلانٹ میں آگ لگ گئی

راولپنڈی(نیوزٹویو) پشاورسےکراچی جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ۔آگ پر قابو پالیا گیا ہے آگ سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہواتفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی 48 ڈاون رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ میں اگ لگنے کا واقعہ ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، آگ لگنے سے پاور پلانٹ اور ایک کوچ متاثر ہوئی۔ ریسکیو 1122 اور ریلوے ٹیم نے مل کرآگ پر قابو پایا جبکہ رحمان بابا ایکسپریس کے ساتھ متاثرہ بوگی اور پاور پلانٹ کو الگ کر دیا گیا ہے، تاحال پاور پلانٹ میں آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔

ڈی ایس پی ریلوے جاوید خان نے کہا کہ حادثے میں تمام مسافر بالکل محفوظ ہیں، انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ متاثرہ پاور وین کو علیحدہ کرکے رحمان بابا ایکسپریس کو منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رحمان بابا ایکسپریس پرائیویٹ کمپنی پراکس کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے جو پشاور سے براستہ راولپنڈی، فیصل آباد، کراچی تک جاتی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں