پنجاب،کورونا وائرس،درجنوں نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنک ڈیسک)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 116 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں  198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے لاہور میں 165، فیصل آباد میں 7، راولپنڈی میں 5، سیالکوٹ میں 4، بہاولپور میں 3، گجرات میں 3، ملتان اور ڈی جی خان میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھکر، چنیوٹ، جھنگ، قصور، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخو پورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کورونا وائرس کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.9 فیصد، لاہور میں 7.5 فیصد، فیصل آباد میں 6.9 فیصد جبکہ راولپنڈی میں  3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں